خبریں/تبصرے

سوڈان میں آمرانہ دور کے مذہبی قوانین میں نرمی: مذہب بدلنے پر سزائے موت ختم

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عوامی مظاہروں کے بعد عمر البشیر کی تیس سالہ آمرانہ حکومت ختم ہونے کے بعد، نئی عبوری حکومت نے تین سالہ عبوری مدت کے لئے آئین کا اعلان کیا ہے۔

نئے عبوری آئین کے تحت اقلیتوں اور خواتین بارے بعض ایسے قوانین میں نرمیاں کی گئی ہیں جو مذہب کے نام پر لاگو کی گئی تھیں۔ نئے قوانین کے مطابق مذہب بدلنے پر موت کی سزا ختم کر دی جائے گی۔ اسی طرح غیر مسلم اقلیتوں کے شراب پینے پر پابندی ختم کی جا رہی ہے۔ 1983ء میں ملک کے اندر شراب پر مکمل پابندی لگا دی گئی تھی۔

اسی طرح خواتین کے ختنوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ محرم کے بغیر عورتوں کے سفر پر لاگو پابندی کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts