پاکستان

کرونا بچوں کے لئے قحط بن گیا: ماہانہ 10 ہزار بھوک سے ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤنز اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے خوراک کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچے کم خوراکی اور بھوک کا شکار ہو گئے ہیں اور ماہانہ دس ہزار بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔

اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کیاجا رہا ہے۔ یہ رپورٹ عنقریب معروف جریدے لانسٹ میں شائع ہو گی مگر اس کے کچھ حصے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو مہیا کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 550,000 بچے کم خوراکی کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ اس صورت حال کا بدترین شکار ملک برکینا فاسو ہے جہاں پانچ میں ایک بچہ کم خوراکی کا شکار ہو گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts