خبریں/تبصرے

’یورپ کا آخری آمر‘ لڑکھڑا گیا: ’ریفرنڈم کے بعد اقتدار چھوڑ دوں گا‘

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ’یورپ کا آخری آمر‘ کہلانے والے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ اپنے آئینی اختیارات ایک ریفرنڈم کے بعد کسی دوسرے کے حوالے کرنے پر تیار ہیں۔

ایک سرکاری فیکٹری میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”آئینی تبدیلیوں پر ریفرنڈم ہو گا جس کے بعد اپنے اختیارات منتقل کر دوں گا مگر مظاہرین کے دباو میں آکر ایسا نہیں کروں گا“۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریر کے دوران ان کو مزدوروں نے دوران تقریر ٹوکا۔

رائٹرز کے مطابق اس اعلان کا ایک مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے غصے کو ٹھنڈا کیا جائے۔ ادھر حزب اختلاف کی رہنما سوتیلانہ شیخا نوسکایا نے لیتھوینیا سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس عبوری دور میں قوم کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بیلا روس کے حالیہ بحران بارے مزید جاننے کے لئے روزنامہ جدوجہد کی ویب سائٹ پر آپ کو مزید معلومات مل سکتی ہیں۔

بیلا روس میں صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ روزنامہ جدوجہد کے فیس بک پیج پرہم تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts