خبریں/تبصرے

امریکی قرضہ اگلے سال معیشت سے بھی بڑا ہو جائے گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اگلے مالی سال میں امریکہ کا وفاقی قرضہ کل امریکی معیشت کے حجم سے بھی بڑا ہو گا۔

اس بات کا اعلان امریکہ کے کانگریشنل بجٹ آفس نے بدھ کو کیا۔ کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق  مالی خسارہ مالی سال 2019 ء کے مقابلے پر تین گنا بڑا ہو گا۔

کانگریشنل بجٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2030ء تک یہ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ہو جائے گا۔

جدید امریکہ کی تاریخ میں دوسری دفعہ اتنا بڑا خسارہ سامنے آیا ہے۔ پچھلی دفعہ اتنا بڑا خسارہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سامنے آیا تھا جس کی وجہ جنگی حالات بتائے جاتے ہیں۔

کانگریشنل بجٹ آفس کا کہنا ہے موجودہ خسارہ کرونا وبا کی وجہ سے سامنے آ رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts