خبریں/تبصرے

7000 ہیلتھ ورکرز کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دنیا میں اب تک 7000 ہیلتھ ورکرز کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتیں میکسیکو میں ہوئیں جہاں 1300 ورکرز ہلاک ہوئے۔ امریکہ میں اب تک 1100 ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا، کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برازیل میں مریضوں کی تعداد چار ملین سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ بھارت ممکن ہے کرونا کا شکار دوسرا سب سے بڑا ملک بن جائے جہاں ایک روز میں اس ہفتے اسی ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے عورتوں اور مردوں میں معاشی عدم مساوات بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 47 ملین مزید خواتین غربت کا شکار ہو جائیں گی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts