شاعری

سانحہ

عامر کریم

جب غریب پر گزرے
وہ بھی صنف نازک پر
کونپلوں سے بچوں کے
مخملی سے ذہنوں پر
ظلم و بربریت کے
انگنت، انمٹ
نقش چھوڑ جاتا ہے
سانحہ
جس کے آگے
ظلم و بربریت کے
درندگی، اذیت کے
معنی ہیچ لگتے ہیں
بچ گئی حیات کے
باقی ماندہ روز و شب
کس طرح سے کاٹیں گے
کونپلوں سے بچے
مخملی سے ذہنوں میں
گھر کیا ہوا وہ درد
کس کے ساتھ بانٹیں گے

Amir Karim
+ posts

عامر کریم کا تعلق پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین سے ہے۔