خبریں/تبصرے

30ستمبر: نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں قیصرعباس، فاروق سلہریا کی کتاب ’ٹیرر ازم ٹو ٹیلی ویژن‘ کی تقریب اجرا ہو گی

واشنگٹن (روزنامہ جدوجہد) پاکستانی میڈیا پر ڈاکٹر قیصر عباس اور فاروق سلہریا کی نئی کتاب ’فرام ٹیررزم ٹو ٹیلوژن‘ کی تقریب اجرا نیشنل پریس کلب واشنگٹن ڈی سی میں 30 ستمبر (بدھ) کو ہو رہی ہے۔ یہ ورچیول تقریب ڈی سی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگی جس میں ڈاکٹر قیصرعباس اور ڈاکٹر فوزیہ افضل خان کتاب پر بات کریں گے۔

ڈاکٹر قیصرعباس امریکی یونیورسٹیز میں اسسٹنٹ ڈین، ڈائریکٹر اور پروفیسر رہ چکے ہے جبکہ فاروق سلہریا لاہور میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پرو فیسر ہیں۔ دونوں ’روزنامہ جدوجہد‘ کی مجلس ادارت کے رکن بھی ہیں۔

کتاب میں پاکستان، امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سکالرز کے میڈیا کے نئے پہلوؤں پر ابواب شامل ہیں۔ ان میں آزادی اظہار، میڈیا اور جہادی مواد، ٹی وی اور کشمیر کی کوریج، خواتین صحافیوں کی مشکلات، بلوچستان کی کوریج اور دوسرے عنوانات پر تحقیقی ابواب شامل کئے گئے ہیں۔

تصنیف میں دونوں مدیروں کے علاوہ فوزیہ افضل خان، فیص اللہ جان، حیا فاطمہ، عافیہ شہربانو ضیا، امیر حمزہ مروان، عائشہ خان، فرح ضیا اورعدنان عامرشامل ہیں۔ کتاب میں ڈاکٹر مہدی حسن، آئی اے رحمان اور ڈاکٹرا یرک رحیم کے انٹرویو بھی شامل ہیں۔