خبریں/تبصرے

ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کرنے پر 3 سائنس دانوں کو نوبل انعام برائے میڈیسن

سٹاک ہولم (نامہ نگار) ہاروی آلٹر، مائیکل ہاوٹن اور چارلز رائس کو اس سال نوبل انعام برائے میڈیسن کا مشترکہ طور پر حقدار قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان گذشتہ روز نوبل کمیٹی نے سٹاک ہولم میں کیا۔ نوبل انعام کے جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے آغاز میں کر دیا جاتا ہے۔

نوبل انعام برائے میڈیسن جیتنے والے تینوں سائنس دان امریکہ میں تحقیق کر رہے ہیں گو مائیکل ہاوٹن برطانیہ میں پیدا ہوئے۔

یہ تینوں سائنس دان ستر کی دہائی سے ہیپاٹائٹس پر تحقیق کر رہے ہیں اور اس سے قبل وہ ہیپاٹائٹس اے اور ہیپاٹائٹس بی کے وائرس دریافت کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا علاج ممکن ہو سکا ہے۔

نوبل کمیٹی نے اس انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دریافت سے ہیپاٹائٹس سی کا علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔ یاد رہے دنیا بھر میں 70 ملین افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جبکہ سالانہ 4 لاکھ افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts