خبریں/تبصرے

کرونا کے باوجود ارب پتی کھرب پتی بن گئے: 2,189 امرا کے پاس 10.2 ٹریلین ہیں

عدنان فاروق

کرونا بحران میں ایک طرف اگر کروڑوں لوگ نوکریوں سے گئے اور کروڑوں لوگ غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے…ایسے میں دنیا کے ارب پتی افراد کی دولت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

سوئس بینک ’یو ایس بی‘ اورتحقیقی ادارے ’پی ڈبلیو سی‘ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال بھی ار ب پتی افراد کی دولت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس کی ایک مثال تو ہیں ایمازن کے مالک جیف بیزوس۔ ان کی دولت کرونا بحران کے دوران 74 ارب ڈالر سے بڑھ کر 189 ارب ڈالر ہو گئی۔

اسی طرح کی ایک اور مثال ٹیسلا کے مالک ایلن مسک ہیں۔ ان کی دولت 76 ارب ڈالر سے بڑھ کر 103 ارب ڈالر ہو گئی۔ مجموعی طور پر 2,189 ارب پتی افراد کی دولت میں 19.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اب ان افراد کے پاس 10.2 ٹریلین کے اثاثے ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2017ء میں ان کی تعداد 2,158 تھی۔ اس سال ان کی تعداد 2,189 ہو گئی ہے۔

کرونا بحران کے دوران 209 ارب پتی افراد نے 7.2 ارب ڈالر کی خیرات بھی دی جو امیر افراد کی کل دولت کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔