خبریں/تبصرے

ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کی برطرفی: پی ایف یو جے، ایچ آر سی پی کی طرف سے شدید مذمت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے مختلف بیانوں میں ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں ریڈیو پاکستان کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ ریاست روزگار کے تحفظ کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ملازموں کے تحفظ کے لئے ریاست کو فوری اقدام اٹھانے چاہئیں۔

ادھر پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری نے ’روزنامہ جدوجہد‘ سے بات کرتے ہوئے ڈاؤن سائزنگ کے نام پر ان برطرفیوں کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقتور اور با اثر حلقوں کی نظریں پاکستان ریڈیو کے اثاثوں پر ہیں جنہیں نجکاری کے نام پر ہتھیانے کی کوشش کی جائے گی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts