خبریں/تبصرے

قمرالزماں ضمانت پر رہا، عوامی حلقوں کا جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

ملک بھر سے ٹریڈ یونین رہنماؤں، سیاسی کارکنان اور محنت کشوں و نوجوانوں کے شدید احتجاج کے بعد قمرالزماں خاں کو 25 جون کی دوپہر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

قمر الزماں خاں، جو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے جنرل سیکرٹری ہیں، کو 22 جون کو آئی ایم ایف کے خلاف مظاہرے کی کال دینے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی دفعہ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

رہائی کے موقع پر ساتھیوں کے ساتھ

یہ معاملہ قومی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو نے اِس واقعے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو طلب کیا ہے۔

ملک بھر سے مزدور رہنماؤں اور سیاسی و سماجی کارکنان نے بھی قمرالزماں خاں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی، اسے جمہوری آزادیوں پر حملہ قرار دیا اور یکجہتی کے پیغامات بھیجے۔ ’مارننگ پوسٹ‘ سمیت کئی غیر ملکی ترقی پسند جریدوں نے بھی اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے۔ ان کی رہائی کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے ان پر قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts