خبریں/تبصرے

کارپوریٹ میڈیا محنت کش طبقے کی آواز کیسے دباتا ہے؟

اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کارپوریٹ میڈیا پر محنت کش طبقے کے مسائل اور مزدور تحریک کی آواز کو شعوری طور پر دبایا جاتا ہے۔نان ایشوز کی بھرمار کر کے انہیں ہی عوام کے حقیقی مسائل بنا کے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اگر کہیں محنت کش طبقے کے مسائل پر بات کی بھی جاتی ہے تو اُن کے موقف کو مسخ اور مبہم کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ کیونکہ کارپوریٹ میڈیا جن سرمایہ داروں کے پیسے سے چل رہا ہوتا ہے انہی کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ عامر رضا، جو فری لانس صحافی اور ڈرامہ نگار ہیں، نے یوم مئی کے موقع پر اسی ایشو کو بنیاد بنا کے محنت کش طبقے کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش اس مختصر دستاویزی فلم میں کی ہے اور  پیغام دیا ہے کہ طبقاتی جدوجہد ہی ان کی نجات کا واحد راستہ ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts