خبریں/تبصرے

1993-2019ء: دنیا بھر میں 1358 صحافی مارے گئے، 73 کا تعلق پاکستان سے

لاہور (جدوجہد ریسرچ رپورٹ) اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ریکارڈ کے مطابق 1993ء سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 1358 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 73 پاکستانی صحافی بھی شامل ہیں۔ یونیسکو نے‘UNESCO Observatory Of Killed’ کے نام سے قتل ہو جانے والے صحافیوں کا ڈیٹا بیس بنا رکھا ہے۔ اِس ڈیٹا بیس کی مدد سے کسی بھی ملک اور 1993ء سے لیکر 2019ء تک کے عرصے میں کسی بھی سال کے اعداد و شمار حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس ڈیٹا بیس میں سرچ انجن کی مدد سے مندرجہ ذیل جدول میں پاکستان کے حوالے سے اعدادو شمار پیش کئے جا رہے ہیں۔

سال ہلاکتیں
2019ء 4
2018ء 5
2017ء 4
2016ء 4
2015ء 4
2014ء 4
2013ء 8
2012ء 10
2011ء 5
2010ء 11
2009ء 2
2008ء 4
2007ء 1
2006ء 2
2005ء 2
2004ء 1
2002ء 1


 

Roznama Jeddojehad
+ posts