خبریں/تبصرے

لاہور: فیض امن میلہ 16 فروری کو اوپن ائیر تھیٹر میں ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ/فیض امن میلہ کمیٹی) 27 واں فیض امن میلہ اتوار 16 فروری کو لاہور باغ جناح میں واقع اوپن ائیرتھیٹر میں منعقد ہو گا۔ اس کا فیصلہ لاہور پریس کلب میں فیض امن میلہ کمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدرات فرخ سہیل گوئیندی، بابا نجمی اور صدیق بیگ نے کی۔

اجلاس میں 60 سے زائد مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں اور ٹریڈ یونین راہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی جن میں مشاعرہ کمیٹی، کلچرل کمیٹی، فنانس کمیٹی، سٹیج اور انتظامی کمیٹی، میڈیا کمیٹی، موبلائزیشن کمیٹی اور میوزک کمیٹی شامل ہیں۔

اجلاس میں میلے کے اخراجات کے لئے دس لاکھ روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ 17 جنوری تک دو لاکھ اسی ہزار روپے کے وعدے یا نقد رقم اکٹھی کی جا چکی ہے۔ اگر آپ بھی اس میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے کوئی ڈونیشن دینا چاہیں تو اس اکاؤنٹ میں اپنی رقم بھجوائیں۔

Bank Name: Silkbank
Address: Main Branch Egerton Road, Lahore
Account Title: Labour Education Foundation
IBAN: PK26SAUD0000032001806109
SWIFT CODE: SAUDPKKAXXX
 
اپیل کردہ: فنانس کمیٹی
 
فاروق طارق
شاہدہ جبیں
فرخ سہیل گوئیندی
تیمور رحمان