خبریں/تبصرے

ٹرمپ فلم پیراسائٹ کو آسکر ملنے سے ناخوش

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اس سال بہترین فلم کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی جنوبی کوریا کی فلم’پیراسائٹ‘کو یہ انعام دیے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کولوراڈو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’آپ کے خیال سے اس دفعہ آسکر ایوارڈ بہت برے نہیں تھے، کیا آپ نے دیکھا کہ ایک جنوبی کوریائی فلم کو ایوارڈ دے دیا گیا۔ امریکہ کے پہلے ہی جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی مسائل چل رہے ہیں اوپر سے ان کی فلم کو آسکر دے دیا گیا“۔

یاد رہے بہترین فلم کی کیٹگری میں آسکر انعام جیتنے والی یہ پہلی غیر ملکی فلم ہے۔