خبریں/تبصرے

کرونا: دنیا بھر میں 70 ویکسین تیار کی جا رہی ہیں، 3 کا انسانی تجربہ جاری

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ستر مختلف دوا ساز ادارے کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے ویکسین تیار کر رہے ہیں جبکہ تین اداروں کے تجربات ہیومن ٹرائل کے مرحلے میں ہیں یعنی ان ویکسینز کا تجربہ انسانوں پر کیا جا رہا ہے۔

جن تین کمپنیوں نے اپنی اپنی ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع کیا ہے ان میں ایک تو ہانگ کانگ کی کمپنی کین سائنو بائیولوجکس (CanSino Biologics) ہے۔ دیگر دو کمپنیوں، ماڈرنا (Moderna) اور اینوئیو (Inovio)، کا تعلق امریکہ سے ہے۔

یاد رہے عمومی طور پر ویکسین کی تیاری اور استعمال کے لئے دس سے پندرہ سال کاوقت درکار ہوتا ہے لیکن کرونا وائرس نے جو ہنگامی صورت حال پیدا کر دی ہے اس کے پیش ِنظر بہت ساری دوا ساز کمپنیاں اس دورانئے کو انتہائی مختصر کرنا چاہ رہی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts