خبریں/تبصرے

آن لائن کلاسز؟ 1.6 ارب طلبہ میں سے 826 ملین کے پاس کمپیوٹر نہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دنیا بھر کے 1.6 ارب طلبہ میں سے 826 ملین (بیاسی کروڑ سے زائد) کے پاس کمپیوٹر اور 706 ملین (ستر کروڑ سے زائد) کے پاس گھر میں انٹرنیٹ نہیں جبکہ 191 ممالک میں کرونا کی وجہ سے فیس ٹو فیس کلاسز کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف یونیسکو اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کیا ہے۔ عالمی سطح پر اس سنگین قسم کی ڈیجیٹل تقسیم کو سامنے لاتے ہوئے یونیسکو نے آن لائن کلاسز بارے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے بعض حصوں میں یہ تقسیم اور بھی زیادہ شدید ہے مثلاً سب صحارا افریقہ کے ممالک میں 89 فیصد گھروں میں کمپیوٹر نہیں ہے جبکہ 82 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ اور 50 فیصد گھروں میں فون کی کوریج نہیں ہے۔

یونیسکو کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال تعلیم جاری رکھنے کے سلسلے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور ڈیجیٹل انقلاب کے ثمرات زیادہ لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts