خبریں/تبصرے

میرا ڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے پر میسی کو جرمانہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ارجنٹینا کے سٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کو میرا ڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے پر 600 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا فٹ بال کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے اوسانا اتھلیٹک کلب کے خلاف گول کرنے کے بعد لیونل میسی نے 1993ء کی وہ شرٹ دکھا کر جشن منایا جو میرا ڈونا پہنا کرتے تھے۔

رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کی کمپیٹیشن کمیٹی نے بارسلونا کے کھلاڑی پر یہ پابندی عائد کی ہے۔ فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ میسی کے خلاف یہ کارروائی تنظیم کے موجودہ نظم و ضبط کے ضابطہ 130 اور 27 کی بنیاد پر کی گئی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts