خبریں/تبصرے

’آپ پنڈی کے ساتھ ہیں یا پشاور کے؟‘

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ’ٹی ایف ٹی‘ کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ایک بااعتماد نمائندہ کی حال ہی میں پشاور میں تعینات ہونے والے اعلیٰ فوجی افسر سے ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات کی خبر بھی نواز شریف کی خواہش پر ہی لیک کی گئی ہے۔ آج کل طاقتور حلقوں میں پشاور اور راولپنڈی کی تقسیم کے واضح ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

کالم کے مطابق پاکستان کے طاقتور حلقوں میں یہ سوال اب معمول بن چکا ہے کہ ’کون راولپنڈی کے ساتھ ہے اور کون پشاور کے ساتھ‘، تاہم زیادہ تر حکام اس سوال کے جواب میں راولپنڈی کا انتخاب کرتے نظر آتے ہیں لیکن ایسا کب تک ہوتا رہے گا، اس کا جواب دینا ابھی ممکن نہیں۔

کالم کے مطابق طاقتور افسرکی پشاور میں نواز شریف کے ایک نمائندہ سے ملاقات سے نہ تو راولپنڈی میں کوئی زیادہ خوشی محسوس کی گئی اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان زیادہ خوش ہوئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts