خبریں/تبصرے

چلی کے نو منتخب سوشلسٹ صدر گبرئیل بورک کی کامیابی پر فلسطین خوش

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چلی کے نو منتخب صدر گبرئیل بورک کی کامیابی پر فلسطین نواز حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ العربی انگلش کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ گبرئیل بورک فلسطینیوں کے حامی ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اسرائیل کو قاتل ریاست قرار دیا تھا۔

یاد رہے چلی میں ساڑھے تین لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ عرب دنیا سے باہر غالباً یہ سب سے بڑی فلسطینی آبادی ہے۔ اخبار کے مطابق گبرئیل بورک کی کامیابی کو دنیا بھر میں بائیں بازو کی اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts