خبریں/تبصرے

لاپتہ بلوچوں بارے شیریں مزاری کی پشیمانی پر اختر مینگل کا تبصرہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاپتہ بلوچ افراد سے متعلق تحریک انصاف رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے ٹویٹ پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

کراچی میں پیر کے روز لاپتہ بلوچ طالبعلموں کی بازیابی کیلئے دھرنا میں شریک مرد و خواتین پر سندھ پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’بربریت اپنے عروج پر ہے، (جو) شرمناک اور قابل مذمت ہے، بلوچ زندگیاں معنی رکھتی ہیں۔ سردار اختر مینگل آپ حکمران اتحاد کا حصہ ہیں، اب خاموشی کیوں ہے؟‘

اختر مینگل نے شیریں مزاری کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میڈم دیکھئے یہ کون بات کر رہا ہے۔ آپ تین سال تک انسانی حقوق کی وزیر رہی ہیں۔ آپ نے کیا کیا، سوائے یہ کہنے کے لاپتہ افراد سے متعلق بل لاپتہ ہو گیا ہے۔ برائے مہربانی ہمارے درمیان ہونے والی لا تعداد مرتبہ گفتگو کو مت بھولئے۔ میں نے اور محسن داوڑ نے بارہا لاپتہ افراد بل منظور کرنے کیلئے کہا لیکن آپ نے اس کی مخالفت کی۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts