لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے پاس ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے بھی رقم موجود نہیں اور فنڈز کی کمی کے باعث متعدد منصوبے بھی رکے ہوئے ہیں۔
’اے آر وائے‘ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے 30 کروڑ روپے درکار ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پورا بجٹ جاری نہیں کیا اور بروقت فیسیں بھی وصول نہیں ہو سکی ہیں۔
وائس چانسلر کے مطابق ملازمین کے احتجاج سے 200 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ یونیورسٹی کو 350 ملین روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا انحصار طلبہ کے فیس جمع کروانے پر ہے۔