خبریں/تبصرے

ایران میں عرب بہار: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف 50 شہروں میں عوامی مظاہرے!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعے کی شام ایران کے کچھ شہروں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے ہفتے کو پھیل کر سولہ شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے اور اتوار کے روز کم از کم پچاس شہروں میں عوامی مظاہرے جاری تھے۔

ایران میں پیٹرول دس ہزار ریال فی لیٹر مل رہا تھا۔ حکومت نے اس کی قیمت پندرہ ہزار ریال فی لیٹر مقرر کرنے کے علاوہ پیٹرول کی راشنگ بھی کر دی ہے۔ اپنے مقرر کردہ راشن سے زیادہ تیل لینے کی صورت میں دگنی قیمت یعنی تیس ہزار ریال فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول دستیاب ہو گا۔

مشتعل مظاہرین نے سرجان میں تیل کے ایک ڈپو پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اتوار کے روز آیت اللہ خامنائی نے قوم سے خطاب میں مظاہروں کی مخالفت کی اور پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو ایران کی دشمن قوتوں کا ایجنٹ قرار دیا۔

ادھر، ایران میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایران سے باہر خبریں آسانی سے نہیں پہنچ پا رہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts