خبریں/تبصرے

جموں کشمیر: لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ کے دوران پرتشدد واقعات میں کم از کم 10 ہلاکتیں

مظفرآباد(نامہ نگار)پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں مظفرآباد، میرپور اور دھیرکوٹ میں مجموعی طور پرکم از کم 7 عام شہری اور 3 پولیس اہلکار تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

3 اموات مظفرآباد میں، 2 دھیرکوٹ میں، ایک پلاک ڈڈیال میں اور ایک خالق آباد میرپور میں ہوئی، جبکہ 3 پولیس اہلکاران دھیرکوٹ میں تصادم کے نتیجے میں مارے گئے۔

زخمیوں کی تعداد300سے زائد ہے۔ ان میں 50سیزائد مظفرآباد میں، 120 سے زائد دھیرکوٹ میں، اسی طرح رئیاں کوٹلی، پلاک اور خالق آباد میں بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ لانگ مارچ کے دوران بھی مختلف حادثات کا شکار ہو کر متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مارچ سے واپسی پر تراڑکھل میں ایک حادثے کے دوران بلوچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر خالد کی ٹانگ بری طرح سے ٹوٹ گئی۔ اسلام آباد پولیس کے زخمی اہلکاروں کو پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

زخمی شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد اسلام آباد منتقل کی گئی ہے، جبکہ دیگر زخمی پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts