خبریں/تبصرے

153 ممالک کے 2,300 شہروں میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مظاہرے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سپین کے شہر میڈرڈ میں ماحولیات کے مسئلے پر عالمی کانفرنس”COP 25“کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس موقعے پر احتجاج کے لئے، گزشتہ جمعے کے دن 153 ممالک کے 2,300 شہروں میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

ان مظاہروں کی اپیل”فرائڈے فار فیوچر“ نامی تنظیم نے دی تھی۔

”COP“ یا یونائیٹڈ نیشنز کنونشن آن کلائمیٹ چینج اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس ہے جو 1995ء سے ہو رہی ہے۔

ادھر، یورپین انویسٹمنٹ بنک کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق یورپ میں 47 فیصد لوگ ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ وہ اسے بے روزگاری سے بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

اس سروے کے مطابق تیس سال سے کم عمر کے لوگوں میں یہ سوچ زیادہ مضبوط ہے۔ بعض ممالک میں تو نوجوان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے مجبور ہو کر دوسرے ملکوں میں ہجرت کرنی پڑ سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts