خبریں/تبصرے

فرانس: تاریخ کی سب سے لمبی ہڑتال جاری ہے!

عدنان فاروق

فرانس میں ریلوے اور پیرس میٹرو کے ملازم 5 دسمبر سے ہڑتال پر ہیں۔ یہ ہڑتال نام نہاد پنشن اصلاحات کے خلاف شروع کی گئی ہے۔ تادمِ تحریر (یکم جنوری) ہڑتال ستائیسویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ ہڑتال فرانس کی تاریخ کی لمبی ترین ہڑتال ثابت ہو رہی ہے۔ ایسی لمبی ہڑتال ماضی میں کم کم ہی ہوئی ہے۔ اس کی ایک مثال دسمبر 1986ء تا جنوری 1987ء میں ملتی ہے جب تنخواہوں کے مسئلے پر 29 دن تک ہڑتال چلی تھی۔

1995ء میں 22 دن تک ہڑتال چلی تھی۔ یہ ہڑتال بھی پنشنوں میں کمی کے خلاف کی گئی تھی۔ 2018ء میں بھی ریل مزدور 36 دن تک ہڑتال پر گئے تھی مگر یہ ہڑتال مسلسل نہیں چلی تھی۔

ہڑتالی ملازمین سے فرانس کے وزیر اعظم نے 7 جنوری کو مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ یونین رہنماؤں کا خیال ہے کہ حکومت جان بوجھ کر مذاکرات میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ ہڑتال ناکام ہو جائے۔

ادھر کرسمس اور نئے سال پر ہونے والی چھٹیوں میں مشکلات کے باوجود فرانس کے عوام کی اکثریت ہڑتال کی حامی ہے۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔