خبریں/تبصرے

جنگ بندی نہیں کی: طالبان کا تازہ حملوں کے بعد اعلان

جدوجہد (ڈیسک رپورٹ) 29 دسمبر کو ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے جاری ہونے والی اس خبر کو طالبان نے رد کر دیا ہے کہ ُان کی جانب سے جنگ بندی کی جا رہی ہے۔ اس بات کا اعلان ایک ٹویٹ میں طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کیا ہے۔

دریں اثنا پیر اور منگل کے روز قندوز، بلخ، تخار اور کابل کے علاوہ جوزجان میں بھی طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے کئے جس میں درجن بھر شہریوں سمیت تیس کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیلی سور (teleSUR)کے مطابق گیارہ ستمبر کے بعد سے جاری اس جنگ میں اب تک امریکہ 975 ارب ڈالر جھونک چکا ہے جبکہ دو لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر دوحہ میں امریکہ نے طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ یہ مذاکرات 7 ستمبر کو صدر ٹرمپ نے اچانک ختم کر دئیے تھے۔ ان مذاکرات کے دوران بھی افغانستان میں خون خرابہ جاری رہا اور تشدد میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts