سوشل

آج کی ویڈیو: ’’اقلیت مذہب نہیں، طبقے کی بنیاد پر ہونی چاہئے‘‘

سوشل ڈیسک

مندرجہ ذیل ویڈیو میں ہندوستان کے ترقی پسند شاعر اوربالی وڈکے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ”بی جے پی عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرکے طبقاتی استحصال کو پس ِپشت ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے جو آج ہندوستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔آج کے حکمران لوگوں کو ہندو، مسلم، سکھ، پارسی، عیسائی ا ور دوسرے مذاہب میں تقسیم کرکے دراصل ان حقیقتوں کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہیں جن کی وجہ سے ان سب مذاہب کے پیروکار بیروزگاری اور غربت کی زندگی گزاررہے ہیں۔ حکومت اپنے مخالفین کی آوازوں اور ان کے مسائل کو مذہبی تقسیم کے ذریعے دبانا چاہتی ہے تاکہ اس کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالا جاسکے۔ اقلیت مذہب نہیں، طبقے کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔“


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts