خبریں/تبصرے

ماحولیاتی بحران: قطب جنوبی میں ریکارڈ درجہ حرارت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ جمعرات کو قطب جنوبی میں واقع جزیرہ نما انٹارٹیکا میں درجہ حرارت 18.3 ڈگری کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.5 ڈگری تک پہنچا تھا جو 2015ء میں نوٹ کیا گیا تھا۔ یاد رہے عموماً موسم گرما میں بھی یہاں درجہ حرارت یہاں تک نہیں پہنچتا۔

عالمی محکمہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کے مطابق نیا ریکارڈ درجہ حرارت ارجنٹینا کے ریسرچ بیس ایسپیرانزا (Esperanza) نے نوٹ کیا۔ پورے بر اعظم انٹارٹیکا میں گرم ترین دن 1982ء میں ریکارڈ پر آیا تھا جب درجہ حرارت 19 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیاتھا۔

بر اعظم پر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یہاں موجود برف کی چادر تیزی سے پگھل رہی ہے۔ ڈبلیو ایم او کے مطابق 1979-2017 ء کے عرصے میں یہ چادر چھ گنا تیزی سے پگھلی ہے۔ اس چادر کے پگھلنے سے سمندر کی سطح تین میٹر بلند ہو جائے گی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts