Day: دسمبر 20، 2021

[molongui_author_box]

جمعیت کا تازہ کارنامہ: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو

وکٹم بلیمنگ کا سلسلہ براہ راست نہ بھی ہو تو بالواسطہ طور پر یہ طالبات کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کیمپس کے احاطہ میں بھی کلاس کے اندر ہی رہنا چاہیے اور کلاس سے نکل کر سیدھا گھر جانا چاہیے یعنی آپ لوگ باہر نکلا ہی نہ کریں تاکہ کوئی آپ کو ہراساں نہ کر سکے۔

کابل میں ’فتح مکہ‘ منانے والا پاکستانی میڈیا اب افغانستان پر خاموش کیوں؟

اگر مان بھی لیا جائے کہ کوئی نیا نظام اسلامی امارات افغانستان میں نافذ ہو رہا ہے تو ایک نظر افغانستان کے حالات پر ہی ڈال لیتے ہیں جہاں غربت کا ننگا ناچ جاری ہے، آزادی اظہار رائے کی زبوں حالی سب کے سامنے ہے، صحافیوں کو مارا جا رہا ہے ہراساں کیا جا رہا ہے، عورتوں کے حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، بھوک نے تہذیب کے آداب چھین لیے ہیں، لوگ اپنے بچے بیچ رہے ہیں، گھر کا سامان تو کئی خاندانوں کا پہلے ہی بک چکا ہے۔