Day: جنوری 17، 2022

[molongui_author_box]

پیمرا میں اعلیٰ عہدوں کی تخلیق پر وفاقی حکومت اور اتھارٹی آمنے سامنے

تاہم وزارت اطلاعات کے خط کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیمرا اتھارٹی کے ایک رکن محمد عارفن کی جانب سے ایک جوابی خط بھی تحریر کیا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پیمرا ایک خود مختار ادارہ ہے، وزارت اطلاعات کا ذیلی یا ماتحت ادارہ نہیں ہے، جو عہدے تخلیق کئے گئے ہیں ان سے اگر وزارت اطلاعات متفق نہیں ہے تو وزارت کا نمائندہ اپنا اختلافی نوٹ لکھ سکتا ہے۔

برازیل انتخابات: بائیں بازو کے لولا دا سلوا کو صدر بولسنارو پر 20 پوائنٹس کی برتری

سروے کے مطابق لولا کو 44 فیصد افراد نے ووٹ دیئے ہیں، جبکہ موجودہ صدر بولسنارو کو 24 فیصد افراد نے ووٹ دیا ہے، دیگر امیدواران میں سرجیو مورو کو 9 فیصد، سیروگومز کو 7 فیصد، جبکہ جواؤڈوریا کو 2 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

یاد رہے کہ برازیل کے صدارتی انتخابات رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونگے۔ برازیل میں برسر اقتدار دائیں بازو کے حکمران بولسنارو کی نیو لبرل پالیسیوں کے خلاف سخت ردعمل موجود ہے۔