حقوقِ خلق پارٹی غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ حماس کے بھرپور حملے نے اسرائیلی صہونی ریاست کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ ہم فلسطینیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو دہشتگردانہ قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
Day: اکتوبر 10، 2023
قرضوں کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
مراکش میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں 12 اکتوبرکومظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 12 اکتوبر کو لاہور، کراچی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شکار پور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ 12 اکتوبر کو لاہور اور 14 اکتوبرکو اسلام آبادمیں عوامی عدالت لگائی جائے گی۔ 11 اکتوبر کوقصور مزدور حقوق کا کارواں نکا لا جا رہا ہے۔ جس میں تمام ٹریڈ یونین اور کسانوں کی تنظیمیں مشترکہ طور پر احتجاج کریں گی اور قصور، پاکپتن، دیپال پور اور پنجاب کے دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے ذمہ قرضہ جات کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
افغانستان: صوبہ ہیرات میں زلزلہ، 2 ہزار سے زائد ہلاک، 9 ہزار سے زائد زخمی
ہیرات کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 200سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا، ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔
جموں کشمیر: عوامی حقوق تحریک جاری، مختلف شہروں میں ہزاروں خواتین سڑکوں پر
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں عوامی حقوق تحریک چھٹے ماہ میں داخل ہو گئی ہے۔ 10اکتوبر کو پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل صدر مقامات سمیت چھوٹے بڑے بازاروں اور دیہاتوں میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔ ان احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے عوامی حقوق تحریک میں اپنی بھرپور شمولیت کا اظہارکیا ہے۔
کشمیر کی تحریک اور خواتین کی جدوجہد
پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں تقریباََپچھلے 5 ماہ سے بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسزکے خلاف اور آٹے پر سبسڈی کی بحالی کے لیے مختلف شہروں میں پر امن احتجاج اور دھرنے دیے جا رہے تھے۔ صورتحال اس وقت ایک اہم موڑ اختیار کر گئی جب گزشتہ ماہ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی طرف سے بل نہ جمع کروانے کی تحریک شروع ہوئی۔ اس فیصلے کو بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سول نافرامانی کی یہ تحریک پوری ریاست کے چپے چپے میں پھیل گئی۔ پانچ ستمبر کو مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی،میرپور اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شٹرڈؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے منظم کیے اور بجلی کے بلوں کو جلایا اور دریا برد کیا گیا۔
فلسطین اسرائیل تنازعے کا نیا مرحلہ
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’فلسطین اسرائیل تنازعے کا نیا مرحلہ‘