اس موقع پر ہم جے کے این ایس ایف کے کارکنان اور ہمدردوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کنونشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ ریاست جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کریں ۔ ہم ایک تاریخ ساز کنونشن کرتے ہوئے ان تمام ریاستی حربوں کو جواب دیں گے۔ کنونشن ہم 20ستمبر کو منعقد کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر حالات خراب ہوئے تو پھر یہی تیاریاں 19ستمبر کو ریاست گیر احتجاج میں تبدیل کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
