Day: ستمبر 19، 2025


ثقافت کا مجاہد

ناروے میں 42 ہزار سے زائد بسے ہوئے پاکستانیوں میں بیشتر 1970 کی دہائی میں روزگار کی تلاش میں آئے تھے۔ اُن میں سے متعدد افراد یا تو خود یا اُن کی اگلی نسل اب ناروے کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور ثقافتی زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ تاہم اس مقام پر پہنچنے کے لیے پانچ دہائیوں سے زائد لمبا اور پیچیدہ سفر طے کرنا آسان نہیں رہا۔ اس سفر میں ایک طرف پاکستانیوں کو ناروے کی زبان اور ثقافتی کوڈز سے لاعلمی کا مسئلہ تھا تو دوسری طرف نسل پرستی کی وجہ سے ثقافتوں کے درمیان انضمام کے سلسلے میں رکاوٹیں تھیں۔