انقلابِ روس کے ارتقا میں مراحل کا حیرت انگیز تسلسل دیکھا جا سکتا ہے اور اِسی وجہ سے یہ ایک مستند عوامی انقلاب تھا جس نے کروڑوں انسانوں کو متحرک کیا۔ واقعات اِس طرح سے ایک دوسرے کے بعد رونما ہوئے جیسے کشش ثقل کے قوانین کی اطاعت کر رہے ہوں۔ ہر مرحلے پر طاقتوں کے توازن کی دوہری جانچ ہوئی: پہلے عوام اپنے حملے کی قوت کا مظاہرہ کرتے تھے، پھر انتقام کی کوشش میں ملکیتی طبقات اپنی تنہائی کا اظہار زیادہ واضح طور پر کرتے تھے۔
