Day: ستمبر 25، 2025


لداخ میں ریاستی درجے کے لیے احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا، کم از کم 4 ہلاک، درجنوں زخمی

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے تقسیم شدہ علاقے لداخ کے دارالحکومت لیہ میں بدھ کو نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والا احتجاج پرتشدد کیفیت میں تبدیل ہوگیا۔مظاہرین نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی، متعدد افراد زخمی ہوئے، اور انتظامیہ نے مظاہرے پر پابندی عائد کی۔

گلگت بلتستان: سوست ڈرائی پورٹ پر 54 روزہ احتجاج کے بعد ٹیکس چھوٹ کا معاہدہ طے

گلگت بلتستان کی سوست ڈرائی پورٹ کے تاجروں نے تقریباً 54 دن سے جاری دھرنے کے بعد ایک معاہدے پر پہنچنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کی وفاقی حکومت نے متعدد ٹیکس چھوٹوں پر اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے پر گلگت بلتستان وپاکستان کی وفاقی حکومت اور تاجروں کی اعلیٰ کونسل نے مشترکہ طور پر دستخط کیے ہیں۔