دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر: 5 دن سے عوامی بغاوت کیوں جاری ہے؟‘
دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر: 5 دن سے عوامی بغاوت کیوں جاری ہے؟‘
دیکھئے عشا وٹو کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’افلاطون کی ریپبلک اور فلاسفر کنگ‘
پاکستان کے زیرِانتظام جموں کشمیر ایک بار پھر اضطراب کی لپیٹ میں ہے۔ جو معاملہ مہنگی بجلی کے نرخوں کے خلاف احتجاج سے شروع ہوا تھا، وہ اب ایک ایسی تحریک میں بدل گیا ہے جو سوال اٹھا رہی ہے کہ پاکستان کا مقتدرہ اس خطے کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتا ہے جس پر وہ انتظامی کنٹرول رکھتا ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) نے عام کشمیریوں کو سڑکوں پر لاکھڑا کیا ہے، اتنی بڑی تعداد میں کہ ریاست کے لیے نظرانداز کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ کرفیو، مواصلاتی پابندیوں حتیٰ کہ براہِ راست فائرنگ کے باوجود لوگ نکل آئے ہیں۔