Day: اکتوبر 6، 2025


جموں کشمیر: حکومتی معاہدے کے باوجود مظفر آباد میں گرفتار 17 افراد رہا نہ ہو سکے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 29 ستمبر سے 03 اکتوبر تک مظفرآباد میں مختلف واقعات میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گرفتار ہونے والے 17 سے زائد افراد کو سنٹرل جیل مظفرآباد میں جوڈیشل ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔ ان کی متعلقین کا کہنا ہے کہ مظفرآباد کے کمیٹی اراکین نے کہا ہے کہ ان کی پیر کے روز ضمانتیں کروائی جائیں گی۔

جموں کشمیر: لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ کے دوران پرتشدد واقعات میں کم از کم 10 ہلاکتیں

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں مظفرآباد، میرپور اور دھیرکوٹ میں مجموعی طور پرکم از کم 7 عام شہری اور 3 پولیس اہلکار تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

جموں کشمیر کی تحریک: عوامی ابھار، قیادت کا بحران اور جدوجہد کا نیا موڑ

29 ستمبر 2025ء سے پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں عوامی حقوق تحریک کا ایک نیا فیز شروع ہوا۔ جو اپنی نوعیت میں گزشتہ مرحلے کا ہی تسلسل تھا۔ 2023ء کی تحریک نے اپنے دو بڑے مطالبات (آٹے پر سبسڈی اور بجلی کا فی یونٹ تین تا چھ روپے مقرر کرنے) میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اگر پاکستان میں بجلی کے نرخوں کو سامنے رکھا جائے تو تین روپے فی یونٹ پر بجلی حاصل کرنا ایک غیر معمولی کامیابی تھی۔ بلکہ عالمی سطح پر بھی گزشتہ عرصے میں ابھرنے والے تحریکوں کو مدنظر رکھا جائے تو یہ تحریک بڑی حاصلات جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم عوامی حقوق تحریک کی قیادت کرنے والی مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر مطالبات مذاکرات کے باوجود تعطل کا شکار رہے۔

گریتا پر اسرائیلی تشدد، اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا

گریتا تھنبرگ کو اسرائیلی بحریہ نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘کے ساتھ غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے میں سوار تھیں۔ یہ فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل تھی جن کا مقصد اسرائیل کی 16 سالہ غزہ کی ناکہ بندی کو توڑ کر وہاں انسانی امداد پہنچانا تھا۔ اسرائیلی افواج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تمام کشتیوں کو روکا اور عملے کے 437 ارکان کو گرفتار کر لیا، جن میں ارکان پارلیمان، وکلا اور سماجی کارکن شامل تھے۔

جموں کشمیر: 5 روزہ لاک ڈاؤن ختم، کمیٹی کے ساتھ دو معاہدے کر لیے گئے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں 29ستمبر2025ء سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کوہالہ سے واپس اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے۔ اس موقع پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے ہڑتال ختم کرنے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ 7 اکتوبر کو اظہار تشکر ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔