کینیڈا کے سرکاری ڈاک نظام کینیڈا پوسٹ کے کارکنان ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال پر ہیں۔یہ ایک ایسی جدوجہد ہے، جس پر اس عوامی ادارے کے مستقبل کا دار و مدار ہے۔ ستمبر کے آخر میں وفاقی حکومت کی جانب سے دیہی پوسٹ آفس بند کرنے اور گھر گھر ڈاک ترسیل ختم کرنے کے اعلان کے بعد کینیڈین یونین آف پوسٹل ورکرز (CUPW) نے ساحل تا ساحل ہڑتال کا آغاز کیا۔
