خبریں/تبصرے

[molongui_author_box]

سوڈان: ہزاروں مظاہرین کا آمریت کے خلاف احتجاج، ملک میں افراتفری

جمہوریت کی حامی تحریک نے جرنیلوں کو اقتدار سے ہٹانے اور مکمل سویلین حکومت کے قیام پر اصرار کیا ہے۔ تاہم جرنیلوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک منتخب انتظامیہ کو اقتدار سونپیں گے اور انتخابات جولائی 2023ء میں ہونگے۔

شیخ رشید اور معید یوسف کی بھی چھٹی ہونے والی ہے

اگر عمران خان بغیر کسی پرواہ کے شہزاد اکبر جیسے قریبی ساتھی کو کاٹ سکتے ہیں تو کسی کو بھی باوقار طریقے سے باہر نکلنے کی کوئی امید کیسے ہو سکتی ہے۔ اگر لیڈر سے بدتمیزی کی جائے تو پھر صورتحال اور بھی خراب ہو سکتی ہے۔

6 روز سے لاپتہ طالبعلم رحمت اللہ پتافی کو بازیاب کیا جائے: ایچ آر سی پی

”شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کراچی کے طالبعلم رحمت اللہ پتافی کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے 24 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ ابھی تک ان کے ٹھکانے کی معلومات بھی نہیں ہے۔ تشویشناک رپورٹس ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر ماورائے عدالت قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔“

سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے میں بھارت 5 بڑے ممالک میں سرفہرست

روس نے کریملن سے متعلق ٹویٹس ڈیلیٹ کروائیں، جاپان اور ترکی میں سیاسی بیادوں پر ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور بھارت نے اپنے ملک میں جاری تنازعات اور آزادی پسندوں کی ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں کیں۔

لاکھوں افغان شہری ’منجمد‘ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اقوام متحدہ

’وقت انتہائی اہم ہے، عملی اقدامات کے بغیر زندگیاں ختم ہو جائیں گی۔ لاکھوں لوگ بھوک، تعلیم اور نقد رقم کی کمی کا شکار ہیں، امدادی کام کرنے والی تنظیموں کی ضرورت مندوں تک رسائی محدود ہو رہی ہے۔‘

راوی ڈویلپمنٹ منصوبے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم

’حکومت کو ماحولیاتی طور پر تباہ کن منصوبوں پر عمل کرنے کی بجائے عوام کو سستی رہائش اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ مہنگائی نے عوام سے بنیادی حقوق چھین لئے ہیں۔‘