خبریں/تبصرے

[molongui_author_box]

مہسا کے قتل کے 40 ویں روز ایران بھر میں احتجاج، ساقیز میں جھڑپیں

بدھ کے روز ساقیز اور صوبہ کردستان کے دیگر حصوں میں فسادات کی پولیس اور نیم فوجی بسیج مزاحمتی فورس کے ارکان کو تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم ویڈیوز میں ہزاروں مکینوں کو سڑکوں کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اور ایچی قبرستان تک پہنچنے کیلئے ایک شاہراہ پر، ایک کھیت سے اور ایک ندی کے اس پار چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

غداری کیس میں علی وزیر بری: تاحال جیل سے رہا نہیں ہو سکے

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کے روز گرفتار ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ تاہم علی وزیر 4 مقدمات میں درخواست ضمانت اعلیٰ عدالتوں سے منظور ہونے کے باوجود تاحال کراچی جیل میں قید ہیں۔

’جدوجہد‘ اب انسٹا گرام پر بھی

ہمارے پاس اتنے معاشی وسائل تو نہیں کہ ہم ان پلیٹ فارمز پر روزانہ اشتہارات کا خرچ برداشت کر سکیں تا کہ اپنا پیغام پھیلا سکیں لیکن ہمیں اپنے قارئین، ہمدردوں اور ساتھیوں کی سوشلسٹ یکجہتی پر پورا یقین اور اعتماد ہے جس کے سہارے ہم روزنامہ جدوجہد کو سرمایہ دار میڈیا کے مقابلے پر ایک متبادل بنا کر ضرور سامنے لائیں گے۔

منظور پشتین اور عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے منتظمین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

مقدمہ کے اندراج کے خلاف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے اور نامعلوم شہریوں کی درخواستوں پر اس طرح غداری اور دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی: پشتون اور بلوچ طلبہ کا احتجاجی دھرنا

پشتون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ (جسے عام طور پر پشتون طلبہ کونسل کے نام سے جانا جاتا ہے) کے صدر ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف پشتون اور بلوچ طلبہ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ سینکڑوں طلبہ ریاض خان کی رہائی اور طلبہ پر فائرنگ کرنے والے جمعیت کے طلبہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔