Day: جون 26، 2021

[molongui_author_box]

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی حکومتی پالیسی طلبہ کو خودکشی پر مجبور کر رہی ہے: فاروق طارق

”حکومت فوری طور پر ہوش کے ناخن لے اور طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنا بند کیا جائے۔ والدین، سول سوسائٹی، ترقی پسند طلبہ تنظیمیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس اہم ترین مسئلہ پر طلبہ کا ساتھ دیں اور نئی نسل کو مایوسی کی گہرائیوں میں دھنسنے پر مجبور کرنے والی حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی سرپرستی کریں، انکی اس جدوجہد کو منظم کرنے میں انکا ساتھ دیں۔ زندگی کے حصول کےلئے جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے والی یہ نئی نسل ہی مستقل میں اس سماج میں پنپنے والے دیگر تمام تر مسائل اور استحصال کی ہر شکل کے خلاف جدوجہد کو استوار کریگی۔“

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر مبنی عوام دشمن بجٹ اور رئیل سٹیٹ مافیا کیخلاف احتجاج ’کل ‘ ہو گا

بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا اتحاد متحدہ عوامی موومنٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد اتوار 27 جون شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر مشتمل بجٹ، بحریہ ٹاون ڈی ایچ اے کی قبضہ گیریت اور ہائبرڈ نظام سرمایہ دارانہ نام نہاد جمہوریت کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔

نیا پاکستان: عورت کے کپڑوں کا فیصلہ ریپسٹ کریں گے

مجھے شرم اس بات پر بھی آ رہی ہے کہ ریپ اور لباس بارے آپ کے شرمناک اور جاہلانہ بیان کی وجہ سے میں اپنے نظریات کے برعکس عورت کے لباس کے مختصر یا طویل ہونے پر با ت کر رہا ہوں۔ عورت ہو یا مرد، وہ جو چاہے پہنے۔ مجھے نہ تو مغربی وضع قطع میں کبھی کوئی بے حیائی نظر آئی ہے نہ مشرقی۔ لباس کا تعلق کلچر اور شخصی آزادیوں سے ہے۔