خبریں/تبصرے

جسٹس فار برمش: کراچی میں عوامی مظاہرہ

کراچی (جدوجہد رپورٹ) بلوچستان کے علاقے کیچ سے تعلق رکھنے والی چار سالہ بچی برمش کی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے اور اس کی والدہ فلک ناز کی ہلاکت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا جس میں سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔

مظاہرے کا اہتمام انسانی حقوق اور مزدور حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے کیا تھا۔ اس مظاہرے میں متاثرہ خاندان کے افراد کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے 26 مئی کو چار سالہ برمش کی والدہ فلک ناز کو ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں برمش شدید زخمی ہو ئی تھی۔ برمش اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ضلع کیچ کے گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری ایک مبینہ ڈیتھ اسکواڈ پر ڈالی جا رہی ہے جس کی قیادت سمیر سبزال کے ہاتھ میں ہے۔

اس واقعہ کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہو چکے ہیں اور مختلف بلوچ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سمیر سبزال کو گرفتار کیا جائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts