خبریں/تبصرے

رومانیہ: یونیورسٹیوں میں جینڈر اسٹڈیز پڑھانے پر پابندی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعرات کے روز رومانیہ کے دارلحکومت بخارسٹ میں درجنوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین صدر کلاس آئیونس سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں جینڈر اسٹڈیز کو پڑھانے پر پابندی لگانے والے قانون پر دستخط نہ کریں۔

رومانیہ میں ایک قانون بنایا گیا ہے جس کے تحت یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں جینڈر اسٹڈیز کا مضمون پڑھانا منع ہو گا۔ یونیورسٹیاں، طلبہ یونین اور ایل جی بی ٹی افراد کی یونین نے اس قانون کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پڑوسی ملک ہنگری میں دو سال قبل ہی وہاں انتہائی دائیں بازو کی حکومت جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹس کی فنڈنگ ختم کر چکی ہے۔ حال ہی میں ہنگری میں ایک نیا قانون بنا تھا جس کے تحت ایل جی بی ٹی افراد دستاویزات میں اپنی صنف تبدیل نہیں کر سکیں گے۔

پولینڈ کے موجودہ صدر دودا، جو انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھتے ہیں اور اگلے ہفتے دوبارہ منتخب ہونے کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں، بھی ایل جی بی ٹی حقوق کے سخت مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایل جی بی ٹی تحریک کمیونزم سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts