خبریں/تبصرے

کرونا: حج پر شیطان کو جراثیم سے پاک پتھر مارے جائیں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کرونا بحران کے پیش نظر سعودی عرب نے اس سال حج کے لئے نئی ہدایات واضع کی ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق اس سال صرف ایک ہزار افراد حج کریں گے۔ ان میں ستر فیصد غیر ملکی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں اور تیس فیصد سعودی ہوں گے۔ حج کی اجازت ان کو ملے گی جن کی عمر بیس سے پچاس سال کے درمیان ہے۔ حاجیوں کو دوران حج ماسک پہننا ہوں گے اور سماجی دوری پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

اسی طرح وہ صرف بوتلوں میں دستیاب آب زم زم پی سکیں گے۔ اس کے علاوہ شیطان کو مارنے والی کنکریاں تھیلوں میں دستیاب ہوں گی جنہیں استعمال سے پہلے سینیٹائز یعنی جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے گا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے گذشتہ روز ایک رپورٹ میں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں روزانہ تین سے چار ہزار نئے کرونا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ اب تک 1,968 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کرونا مریضوں کی کل تعداد 213,000 ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts