لاہور (جدوجہد رپورٹ) گوگل نے انڈیا کے لئے 10 ارب ڈالر کے ڈیجیٹائزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز گوگل کے سی اِی او سندر پچائی نے اس فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت نہ صرف مستقبل میں ہونے والی ایجادات سے فائدہ اٹھائے بلکہ اس عمل کی قیادت بھی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کا مقصد یہ بھی ہے کہ کاروباری معاملات کی ڈیجیٹائزیشن ہو سکے اور ایسی چیزیں بنائی جائیں جو انڈیا کے لئے دلچسپی کا موجب ہوں۔
فنڈ کے تحت یہ بھی ممکن بنایا جا سکے گا کہ 22 ہزار سکولوں میں 10 لاکھ اساتذہ گوگل کی مدد سے آن لائن تعلیم دے سکیں۔