خبریں/تبصرے

کرونا کے ہاتھوں 13 کروڑ لوگ قحط کا شکار ہو سکتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اس سال کے آخر تک کرونا بحران کی وجہ سے معاشی نمو میں کمی اور تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے 83 سے لے کر 132 ملین (13.2 کروڑ) لوگ قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہ دعویٰ اقوام ِمتحدہ کے پانچ ذیلی اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والے اداروں میں ایف اے او، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ خوراک کے علاوہ فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی جی ڈی پی 4.9 سے لے کر 10 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

یاد رہے 2019ء میں 619 ملین (60 کروڑ سے زائد) افراد بھوک کا شکار تھے۔ ان میں سب سے زیادہ ایشیا میں (381 ملین)، دوسرے درجے پر افریقہ میں (250 ملین) اور پھر لاطینی امریکہ میں (48ملین) تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts