لاہور (جدوجہد رپورٹ) عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کا کہنا ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے 28 سال بعد پہلی مرتبہ بچوں کو مختلف موذی بیماریوں کے خلاف دی جانے والی ویکسین کی شرح گر گئی ہے۔
ان دونوں اداروں کی جانب سے کروائی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک سال سے کم 80 ملین بچے خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 68 ممالک میں کرونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤنز کا نتیجہ ہ یہ نکلا ہے کہ ویکسین تقسیم نہیں ہو سکی۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے افریقہ اور لاطینی امریکہ ہیں۔ یاد رہے، سالانہ 14 ملین بچوں کو ویکسین دی جاتی ہے۔ کرونا بحران نے بچوں کو کس طرح متاثر کیا ہے، اس حوالے سے حکومتوں اور میڈیا نے بہت کم بات کی ہے۔