لاہور (جدوجہد رپورٹ) 130 دن تک کرونا کی وبا سے لڑنے کے بعد کیوبا نے سرکاری طور پر کرونا وبا کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتوار کے روز وزارتِ صحت کے ترجمان فرانسسکو دران نے سرکاری نشریاتی اداروں پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے اپنا ماسک اتارا اور اعلان کیا کہ مقامی طور پر اب کرونا نہیں پھیلے گا۔
کیوبا کے لوگ اس کامیابی پر جشن منا رہے ہیں۔ ایک کروڑ دس لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں 87 ہلاکتیں ہوئیں اور 2500 لوگ کرونا کا شکار ہوئے۔
پچھلے ایک ماہ سے کیوبا میں مریضوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی تھی اور پچھلے ایک ہفتے سے دارلحکومت ہوانا کے علاوہ دیگر شہروں میں شائد ہی کوئی مریض سامنے آیاہو۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ”کمیونسٹ ملک کیوبا نے طبی اصولوں کے عین مطابق جس طرح کرونا کا مقابلہ کیا اس کی وجہ سے اس کو بھر پور ستائش ملی ہے “۔