راولپنڈی (پی ٹی یو ڈی سی/روزنامہ جدوجہد) ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تمام نمائندہ تنظیموں نے متفقہ طور پر آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک کے نام سے ملک گیر جدوجہد شروع کرتے ہوئے 14 اگست کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ ہر بد ھ کو ملک بھرکے ہر سرکاری ادارے میں احتجاج ہوگا، وقت آگیاہے کہ اب تمام ملازمین سروں پر کفن باند کر نکل آئیں، قائدین پہلے قربانی دیں گے، ہمیں نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ اس امر کا فیصلہ ملک بھر سے ٹی ایم اے راولپنڈی کے دفتر میں آنے والی تنظیموں کے عہدے داروں نے ایک بڑے اجلاس کے دوران کیا۔ سرکاری اداروں کے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کا اکٹھ ایپکا، پیپلز لیبر بیورو، پی ٹی یو ڈی سی اور دیگر سی بی اے یونینز نے کیاتھا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار حنیف اور ڈاکٹر چنگیز نے سرانجام دئیے، اس موقع پر سرکاری ملازمین کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی اور اپنی جدوجہد کو آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک کے نام سے شروع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اجلاس میں شریک قائدین ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد، چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکز فیڈریشن پنجاب غلام محمد ناز، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایپکا سردار حنیف، پی ایل بی کے صوبائی صدر پنجاب سید نذرحسین شاہ، یوٹیلیٹی سٹور ورکرز یونین کے چیئرمین سید عارف شاہ، میونسپل لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ مجید، ریلوے مزدور اتحاد کے مرکزی رہنما راجہ عمران، پیپلز یونٹی پی آئی اے کے صدر رمضان لغاری، ریلوے ورکز یونین پاکستان کے مرکزی نائب صدر رفیق بٹ، سٹیل ملز پیپلز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری خاور قریشی، پی ٹی ڈی سی کے مرکزی صدر ماجد یعقوب اعوان، پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری پرویز بھٹی، چیئرمین آل پاکستان ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل حاجی اسلم خان، آل پاکستان پنشنرر ایسوسی ایشن کے صد ر حاجی فضل معبود، صدر ایپکا خیبر پختوانخوہ سریر خان، پی ٹی سی ایل پنشنرز کے سید امین شاہ، سی اے اے ایمپلائز یونٹی سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ خالد، راجہ آصف اوردیگر کا کہنا تھا کہ سرمایہ داری نظام میں ہمیشہ ملازمین، محنت کش طبقہ اورغریب عوام ہی شکار ہوا کرتے ہیں۔ پاکستان میں ماسوائے ایک کے تمام بجٹ آئی ایم ایف کے نمائندوں نے بنائے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی حکومت اپنے تمام تر وعدوں اور دعوؤں کے برخلاف عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کے سامنے سربسجود ہو چکی ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ موجودہ حکومت تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے مزدور اورعوام دشمن پالیسیاں شدت سے نافذ کرنے جارہی ہے۔ نجکاری، ڈاؤن سائزنگ، سالانہ انکریمنٹ کا خاتمہ، پنشن کا خاتمہ، مستقل روزگار کا خاتمہ، جبری برطرفیاں، یونین سازی کا خاتمہ، مہنگائی اور بیروزگاری یہ وہ تمام جبر و تشدد ہے جو محنت کشوں سے ان کا جینے کا حق بھی چھین لینے کے مترادف ہے۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے اور اپنی ماضی کی حاصلات کا دفاع کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر 12 نکاتی متفقہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کیاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت کم کرنے اور پنشن ختم کرنے کے منصوبے ترک کیے جائیں۔ ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں میں چھانٹیاں اور جبری برطرفیاں فوراََ بند کی جائیں۔ پی آئی اے اور سٹیل ملزسمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوراََ ختم کیاجائے۔ تمام ملازمین کی تنخواؤں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کی غیر قانونی جبری برطرفیاں فوراََ ختم کی جائیں۔ نجکاری کمیشن کو تحلیل کیا جائے اور پچھلی پانچ دہائیوں میں نجکاری کاشکار ہونے والے تمام اداروں کو قومی تحویل میں لیاجائے۔ سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ اور دیہاڑی پر کام کرنے والے تمام محنت کشوں کوساری مراعات کے ساتھ مستقل کیا جائے۔ سول ایوی ایشن کی تقسیم اور ایئر پورٹس کی نجکاری کو فوراََ بند کیا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز سمیت تمام دیگر ادروں میں نافذ شدہ لازمی سروسسزایکٹ کا فوراََ خاتمہ کیاجائے۔ کم از کم اجرت کو دوگنا کرتے ہوئے بتدریج ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کیاجائے۔ ملک میں تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کانفاذ کرتے ہوئے دونوں شعبوں کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے۔ سالانہ انکریمنٹ کے خاتمے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا سید صدیق شاہ، صدر ایپکا کے پی کے محمد سریر خان، جنرل سیکرٹری جبران اسلم، صدرسوات ایپکا علی رحمان، نائب صدر ایپکا لالہ محمد اسلم، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی ڈاکٹر چنگیز، پیپلز لیبر بیوروکے صوبائی صدر سید نذرحسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، پی ایل بی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار، پیپلز یونٹی کے صدر رمضان لغاری، راجہ محمد رفیق، پی ایل بی اسلام آباد سٹی کے صدر و پاک پی ڈبیلو ڈی اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری سید ذیشان شاہ، پی ایل بی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات غلام رسول گجر، قائد اعظم یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گل فراز کاظمی، پی ایل بی اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ اشتیاق احمد، آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ورکرز یونین کے چیئرمین سید عارف شاہ، میونسپل لیبر یونین کے صدر جاوید احمد، جنرل سیکرٹری راجہ عبدالمجید، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز کے چیئرمین غلام محمد ناز، آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری پرویز اختر بھٹی، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ورک مین یونین کے صدر راجہ پرویز اختر، پاکستان ریلوے لیبر یونین کے نائب صدر راجہ عمران، پنجاب ٹیچر زیونین کے مرکزی صدر رائے غلام مصطفی، پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین کے صدر ماجد یعقوب اعوان، جنر ل سیکرٹری وقار احمد، پی ٹی ڈی سی فلیش مینز ہوٹل یونین کے صدر سردار جاوید، جنرل سیکرٹری انجم افضال، متین عباسی، فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے سربراہ رحمان بابا، پاکستان سٹیل ملز کے خاور قریشی، ایپکا پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید صدیق حسین، ریڑھی ہاکرز یونین راولپنڈی کینٹ کے صدر محمد نعیم، کلاس فور ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر اکبر خان، میونسپل ورکز یونین پشاور کے چیئرمین ریاض خان، آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل کے پی کے کے چیف آرگنائزسراج الدین برقی، آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی، آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر فضل معبود خان، پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل بھنڈر، سیکرٹری اطلاعات نور احمد نوری، نائب صدر نصیر احمد، پنجاب ٹیچرزیونین سیالکوٹ کے چیئرمین محمد عارف گل، ضلعی صدر میاں امجد علی، جنرل سیکرٹری میاں محمد یوسف، سینئر نائب صدر یوسف سہوترا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نوشہرہ کے سینئر نائب صدر محمد سراج، جنرل سیکرٹری محمد علی، پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے وائس چیئرمین سمیع الرحمن، نائب صد ر گل شیر خان، ایپکا ضلع ہری پورکے سینئر نائب صدرعباس خان، جنرل سیکرٹری ملک امجد ریاض، آل ایمپلائز کوارڈنیشن ہری پورکے چیئر مین ملک حفیظ، صدیق سواتی، اختر نواز، عباس خان جدون، ملک امجد ریاض، نان گزٹیڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر اعوان، ایپکا فیڈریل پمز اسلام آباد کے صدر ملک طارق سیالوی، سیکرٹری اطلاعات ملک تنویر نوشاہی، آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے پی کے صوبائی صدر لیاقت علی خان، ایپکا ضلع اٹک کے صدر ممتاز علی خان، پی ایل بی اٹک کے صدر سراج گل خٹک، ایپکا لائیوسٹاک راولپنڈی کے سینئر نائب صدر شجاع ظفر، محمدارشد، جاوید ندیم، رضوان سلیم، خیبر پختواہ ٹیکنکل بورڈ پشاور کے جنرل سیکرٹری کریم اللہ، نا ن ٹیچنگ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے صدر سردار صدیق، محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے مرکزی صدر راجہ محمد رشید، محکمہ لائیو سٹاک میر پور آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری طارق محمود ملک، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی کے صدرسعد ذوالقرنین، صحت عامہ ایپکا کے مرزا شوکت جرار، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لیبر یونین کے نائب صدر پرویز چیدا، جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا، واساورکر ز یونین کے چیئرمین راجہ جاوید، جنرل سیکرٹری افتخار خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عارف، یونائیڈ ورکرزیونین پی ایچ اے کے صدر فیاض الدین، جنرل سیکرٹری راجہ ضمیر، اسلام آباد ہوٹل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری سیدشبیر احمد گیلانی، مزدر اتحاد یونین پشاور کے صدر شاہد احمد مغل، پاکستان سپورٹس بورڈ ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل احتشام الحق، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید گلفرازشاہ، قیصرشاہ، ریڈیوپاکستان کے راجہ پرویز، محمداعجاز، پی ٹی وی کے پرویز بھٹی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سی بی اے یونین کے محمد سہیل، چوہدری نذیر، ریلوے ورکز یونین ورکشاپ کے جنرل سیکرٹری شوکت سلطان ملک، نائب صدر رفیق بٹ، سول ایوی ایشن ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر شیخ خالد، اسلام آباد صدر راجہ آصف، پنجاب ایس ای ایس کے مرکزی صدر چوہدری محمد داؤد، فرمان عباسی، پی ٹی سی ایل پنشنرز پاکستان کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید امین، ریلوے لیبر یونین سی ڈی ایل ورکشاپ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری آصف کھوکھر، سینئر نائب صدر سید منصورشاہ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے صدر افتخار احمد گڈو، جنرل سیکرٹری محمد ابرار خان، صدر ایپکا گلگت بلستسان شیر افضل، سلطان نذیر مرکزی صدر ڈرافٹس مین فیڈریشن، راجہ رشید مرکزی صدر ایپکا کشمیر، ملک طارق میر پور، رمضان مغل، مولانا یوسف شاہ صدر انجمن خدام المساجد کے پی کے، فدا بلوچ صدر ایپکاڈی آئی خان، شاہ ذوالقرنین جنرل سیکرٹر ی ورکر ویلفیئر بورڈ، آر ڈبلیو ایم سی ورکر یونین سی بی اے راجہ نثار کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد رضاپادری، پرویز چیدا، جاوید خان، راجہ ہارون صدر مونسپل لیبر یونین، سی ڈی اے لیبر یونین ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ اشتیاق احمد، انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف) کے آرگنائز آصف رشید کے علاوہ ایپکا راولپنڈی کے قائدین عبدالحسیب قریشی فہیم جنجوعہ، واجد عباسی، ذوالفقارعلی، محمدعلی بھٹی، ملک ارشاد سلطان، طارق عزیز، چوہدری محمد انور، مک جمیل اعوان، راجہ نزاکت، ملک ثاقب عدنان، سلیم اختر بھٹی، اعجاز مغل، ملک زبیر، مرزا نفیس، جمیل فیاض، صغیر قریشی، ندیم اختر، خلیل میر، ملک یاسر، افتخار ستی، خاور بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے آخر میں مندرجہ ذیل قراردادیں متفقہ رائے سے منظور کیں گئیں۔
٭سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت کم کرنے اور پنشن ختم کرنے کے منصوبے ترک کیے جائیں۔
٭ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں میں چھانٹیاں اور جبری برطرفیاں فوراََ بند کی جائیں۔
٭ پی آئی اے اور سٹیل ملزسمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوراََختم کیاجائے۔
٭ تمام ملازمین کی تنخواؤں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
٭پی ٹی ڈی سی ملازمین کی غیر قانونی جبری برطرفیاں فوراََ ختم کی جائیں۔
٭ نجکاری کمیشن کو تحلیل کیا جائے اور پچھلی پانچ دہائیوں میں نجکاری کاشکار ہونے والے تمام اداروں کو قومی تحویل میں لیاجائے۔
٭سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ اور دیہاڑی پر کام کرنے والے تمام محنت کشوں کوساری مراعت کے ساتھ مستقل کیا جائے۔
٭سول ایوی ایشن کی تقسیم اور ایئرپورٹس کی نجکاری کو فوراََ بند کیا جائے۔
٭یوٹیلٹی سٹورز سمیت تمام دیگر ادروں میں نافذ شدہ لازمی سروسس ایکٹ کا فوراََ خاتمہ کیاجائے۔
٭ کم از کم اجرت کو دوگنا کرتے ہوئے بتدریج ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کیاجائے۔
٭ملک میں تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کانفاذ کرتے ہوئے دونوں شعبوں کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے۔
٭ سالانہ انکریمنٹ کے خاتمے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔
٭ مہنگائی، نجکاری اور سرمایہ داری کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے تمام اداروں کی ٹریڈ یونینز اور ایسوسی ایشن کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے۔